ظفر اکبربٹ کا جموں میں فرقہ وارانہ قوتوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر اظہار تشویش

پیر 13 مارچ 2017 17:35

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے غیر قانونی طور پر نظربند چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے جموں میں فرقہ وارانہ قوتوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ظفراکبر بٹ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں جموں کے کچھ علاقوں میں لوگوںکے مکانات منہدم کرنے اورکھٹی تالاب اور گجر نگر میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ واضح طورپر انتقامی کاروائیاں ہیں کیونکہ ان میںصرف کھٹی تالاب، گجر نگر اوردیگرمسلم اکثریتی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے قابض انتظامیہ کو اس کے متعصبانہ رویے پر خبردارکرتے ہوئے کہاکہ جموں میں1947ء کی صورتحال دوبارہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جموں میں رہنے والی دیگر کمیونٹیز فرقہ پرست عناصر کو مختلف فرقوں کے درمیان پائے جانے والے خوشگوار تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گی۔دریں اثناء جموں وکشمیر سالویشن مومنٹ نے سرینگر میں ایک بیان میںپارٹی چیئرمین اور دیگر رہنمائوں کی مسلسل نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے ظلم وبربریت قراردیا ہے۔