دبئی میں 8,894 جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردئے گئے

پیر 13 مارچ 2017 17:21

دبئی میں 8,894 جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردئے گئے
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین،13مارچ 2017 ):دبئی ڈیپارٹمنٹ کمرشل کمپلائنس اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سیکٹر نے 8,894 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق اس کریک ڈاؤن کا مقصد ٹریڈمارکس کو حفاظت مہیا کرنا اور ان تمام وجوہات کو ختم کرنا ہے جو ای کامرس کے لئے خطرے کا باعث ہیں۔ذرائع کے مطابق ان اکاؤنٹس کے 94.5 ملین فالوورز تھے جن میں 80فیصد انسٹاگرام پر تھے اقر باقی فیس بک اور ٹوئیٹرپرتھے۔یہ جعلی اکاؤنٹس ای کامرس انڈسٹری کو برے طریقے سے متاثر کررہے تھے اور مختلف برینڈزکا نام استعمال کرکے اس کے مستند امیج کوخراب کررہے تھے ۔