پیرس کی میئر کاچوہوں کے خاتمے کے لیے 16لاکھ ڈالر کے نئے منصوبے کا اعلان

پیر 13 مارچ 2017 17:56

پیرس کی میئر کاچوہوں کے خاتمے کے لیے 16لاکھ ڈالر کے نئے منصوبے کا اعلان
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس کی میئر نے چوہوں کے خاتمے کے لیے 16لاکھ ڈالر کے نئے منصوبے کا اعلان کردیا ۔ شہر میں چوہوں کی آبادی میں تیزی سے جاری اضافے کے بعد نئے منصوبے کے تحت شہر کی سڑکوں سے سگریٹ کے ٹکڑوں کو مکمل صاف کیا جائے گا۔شہر کی میئر این ہیڈلگوکا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی پر 16 لاکھ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چوہوں کو پکڑنے کے لیے نئے پھندے خریدے جائیں گے اور عوامی مقامات پر تمباکو نوشوں کے لیے نئی ایش ٹریز نصب کی جائیں گی۔ ایک اندازے کے مطابق پیرس میں ایک آدمی کے مقابلے میں 2 چوہے ہیں۔شہر میں بڑھتے ہوئے چوہوں کے باعث شہری پریشان ہیں اور حکومت نے چوہوں کے خلاف لڑائی کے لیے گزشتہ سال دسمبر سے بعض پارکوں اور باغات کو بھی عوام کے لیے بند کر رکھا ہے۔ شہر کی مئیر نے ریستورانوں اور بڑی عمارات کے مالکان سے بھی کہا ہے کہ وہ داخلی اور خارجی راستوں پر ایش ٹریز نصب کریں۔پیرس شہر کی صفائی کے دوران عملہ ہر سال یہاں سے 150 ٹن کے قریب سگریٹ کے بچے ہوئے ٹکڑے جمع کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :