سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،بھارت کی بڑھک

حکومت اور سیکورٹی ایجنسیاں ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیںآپ کو چند دنوں میں نتائج نظر آئیں گے، عوام کو مودی حکومت پر اعتماد کرنا چاہیے ،بھارتی مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 13 مارچ 2017 20:47

سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جائے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) بھارت نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی عوام کو مودی حکومت پر اعتماد کرنا چاہیے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا پاکستا ن کو مناسب جواب دیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ متعلقہ ایجنسیاں حالیہ واقعات کے سلسلے سے آگاہ ہیں عوام کو ایک مناسب جواب دینے کیلئے مودی حکومت پر اعتمادکرناچاہیے۔ جتیندر سنگھ نے کہاکہ بھارتی حکومت اور سیکورٹی ایجنسیاں ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیںآپ کو چند دنوں میں نتائج نظر آئیں گے ۔