سرحد بند ہونے کے بعد افغانستان میں پاکستانی اشیا کی اسمگلنگ میں تین گنااضافہ ہوا ہے،افغان چیمبر آف کامرس

پیر 13 مارچ 2017 21:47

سرحد بند ہونے کے بعد افغانستان میں پاکستانی اشیا کی اسمگلنگ میں تین ..
ْکابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) افغانستان نے کہا ہے کہ سرحد بند ہونے کے بعد افغانستان میں پاکستانی اشیا کی اسمگلنگ میں تین گنااضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو افغان ٹی وی طلوع نیوز کے مطابق افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکا کہنا ہے کہ جب سے پاک افغان سرحد بند ہوئی ہے پاکستانی اشیا کی افغانستان میں اسمگلنگ میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ افغان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کی مارکٹیوں میں داخل ہونے والی پاکستانی اشیا معمول سے چار گناہ زیادہ قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں۔