خیبرپختونخواہ کی اسپیشل ایپکس کمیٹی کااجلاس،آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کاجائزہ

اجلاس میں آرمی چیف کی شرکت،نیشنل ایکشن پلان پرمئوثرعملدرآمدیقینی بنانے کافیصلہ،افغان مہاجرین کی واپسی اور بارڈرمینجمنٹ سمیت شدت پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوشش جاری رکھنے پربھی اتفاق کیاگیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 مارچ 2017 20:09

خیبرپختونخواہ کی اسپیشل ایپکس کمیٹی کااجلاس،آپریشن ردالفساد میں پیشرفت ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ2017ء) : خیبرپختونخواہ کی اسپیشل ایپکس کمیٹی کاپشاور میں اجلاس ہوا،جس میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق اسپیشل ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ،گورنراوروزیراعلیٰ کے پی کے ،کورکمانڈرپشاور سمیت اعلیٰ سول و ملٹری حکام نے بھی شرکت کی۔اجلا س میں شرکاء نے فوج،انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارکردگی کوسراہاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آپریشن ردالفساد میں پیشرفت کابھی جائزہ لیاگیا۔ افغان مہاجرین کی واپسی اور بارڈرمینجمنٹ پربھی غورکیاگیا۔ 89فیصد ٹی ڈی پیز واپس جاچکے جبکہ فاٹا کا93 فیصد علاقہ ڈی نوٹیفائی بھی ہوچکا ہے۔شرکاء نے ٹی ڈی پیز کی آباد کاری کیلیے متعلقہ اداروں کی کاوشوں کا اعتراف بھی کیا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرمئوثرعملدرآمدیقینی بنانے کافیصلہ بھی کیاگیا۔ دہشتگردی اورشدت پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوشش جاری رکھنے پربھی اتفاق کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :