سودی نظام کا خاتمہ آئین پاکستان کا تقاضا ہے، سنیٹر سراج الحق

پیر 13 مارچ 2017 23:45

سودی نظام کا خاتمہ آئین پاکستان کا تقاضا ہے، سنیٹر سراج الحق
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام کا خاتمہ آئین پاکستان کا تقاضا ہے، وفاقی شرعی عدالت نی1991ء میں ملکی اداروں سے سودی نظام کے خاتمے کا حکم دیا تھا، سود ایک استحصالی نظام اور یہودیوں کا تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

پیرکویہاں شرعی عدالت میں سود کے خا تمے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونحوا حکومت کی جانب سے صوبے میں سودی لین دین پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ الفاظ کے ہیر پھیر سے سودی نظام کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :