لاہور، بلاول بھٹو زرداری سے جہاں آراء وٹو کی ملاقات

پیر 13 مارچ 2017 23:45

لاہور، بلاول بھٹو زرداری سے جہاں آراء وٹو کی ملاقات
لاہور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما جہاں آراء وٹو نے بلاول ہائوس لاہور میں گزشتہ روز ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جہاں آراء وٹو کی پارٹی کے لئے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں ایک فعال خاتون ورکر کا کردار ادا کررہی ہیں اور ہر لیول پر پارٹی کی بہتری اور مضبوطی کے لئے کوشاں ہیں جس پر ہمیں فخر ہے کہ وہ بی بی شہید کی طرح خواتین کے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ بھی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے اسی محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میاں منظور احمد وٹو کو پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا نائب صدربننے پر مبارکباددی اور امید ظاہر کی کہ وہ جس طرح سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کی حیثیت میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانے میں متحرک تھے ٹھیک اسی طرح سے وہ اب پاکستان بھر میں پارٹی کی مضبوطی اور بہتری کے لئے کا م کریں گے ۔