سرگودھا،متنازعہ پرائیویٹ یونیورسٹی سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کے الائونس بند کرنے کا فیصلہ

منگل 14 مارچ 2017 16:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء)متنازعہ پرائیویٹ یونیورسٹی سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کے الائونس بند کرنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن پنجاب نے ایسی تمام یونیورسٹیوں سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنیوالے اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق اورانکے ریکارڈ کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے غیر منظور شدہ یونیورسٹیوںسے ڈگریاں لینے والے اساتذہ کے الائونس بند کردیئے جائیں گے حکومت ایم فل کرنیوالوں کو ماہانہ 5ہزار جبکہ پی ایچ ڈی کرنیوالے اساتذہ کو 10ہزار روپے الائونس دیتی ہے ۔تمام کالجز کے پرنسپلز کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایسے تمام اساتذہ کی تفصیلات فوری تصدیق کرکے بھجوائیں ۔