ْکراچی: بی ایس اور ماسٹرز پروگرامز2017(شام ) کے داخلوں کی تاریخ میں31مارچ2017تک توسیع کردی گئی

منگل 14 مارچ 2017 19:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) وفاقی اُردو یونیورسٹی داخلہ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کمال حیدر کے مطابق بی ایس اور ماسٹرز پروگرامز2017(شام ) کے داخلوں کی تاریخ میں31مارچ2017تک توسیع کردی گئی ہے۔ داخلے کے خواہشمند امیدوار ان جامعہ اردوکی ویب سائٹwww.fuuast.edu.pk سے آن لائن فارم پُرکریں۔

(جاری ہے)

اس سال کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات کے بیچلرز پروگرام میں بی بی اے ،بی ایس کامرس(چار سالہ) اور بی کام(دوسالہ) ، ماسٹر پروگرام میں ایم کام(دو سالہ)،ایم بی ای(ساڑھے تین سالہ) جبکہ ویک اینڈ پروگرام میں ایم کام ہفتہ وار(ڈھائی سالہ) میں داخلے دیئے جائیں گے۔تمام داخلوں کی اہلیت کم ازکم45فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :