کھوئی رٹہ، وزیراعظم آزاد جموںوکشمیررکامنصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار ایک روزہ دورہ ، وزیر قانون و برقیات ان کاپرتپاک والہانہ استقبال کیاگیا

منگل 14 مارچ 2017 19:17

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار ایک روزہ دورہ کھوئیرٹہ کے لیے وزراء حکومت راجہ مشتاق احمدمنہاس، سردارمیر اکبرخان اور بیرسٹرافتخار علی گیلانی کے ہمراہ جب ڈونگی پہنچے تو آزادکشمیر کے وزیر قانون و برقیات راجہ نثار احمدخان کی قیادت میں ان کاپرتپاک والہانہ استقبال کیاگیا۔

استقبال کرنے والوں میں سابق امیدوار اسمبلی راجہ محمداقبال ، ریاض نوید بٹ ایڈووکیٹ،صدرحلقہ راجہ عقیل احمد، سابق مرکزی چیئرمین زکوٰة چوہدری نسیم ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے حبیب الرحمان آفاقی ، راجہ ایا ز احمد خان، چوہدری طارق گجر، راجہ جہانگیر خان، راجہ عبدالرشید، راجہ مامون الرشید، راجہ عبدالمالک،راجہ جاوید اقبال، راجہ خورشید احمدخان ،راجہ ضمیر باوا ،راجہ خوشحال خان کے علاوہ سینکڑوں کارکنان شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیںاور ہارپہنائے۔ کارکنان نے ڈھول باجوں پربھنگڑے ڈالے۔ اس موقع پر کارکنان وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف زندہ باد، وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان زندہ باد، راجہ نثار احمدخان زندہ باد، دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیاشیر آآیا ، مسلم لیگ ن زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔ وزیراعظم کو گاڑیوں کے بہت بڑے جلوس کے ہمراہ کھوئیرٹہ لایاگیا۔ راستے میں جگہ جگہ وزیراعظم کا استقبال کیاگیا۔ ڈونگی سے کھوئیرٹہ تک روڈکے کنارے وزیراعظم کے اعزاز میں خوش آمدیدی استقبالی بینرز آویزاں کیے گئے اورمسلم لیگ ن کے جھنڈے لگائے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :