سعودی عرب ، دمام کے گورنر کی پاکستانی ڈرائیور سے ملاقات

دو افراد کو بچانے پر ڈرئیور کی حوصلہ افزائی،رواں سال سعودی خرچے پر حج کرانے کا اعلان

منگل 14 مارچ 2017 19:59

سعودی عرب ، دمام کے گورنر کی  پاکستانی ڈرائیور سے ملاقات
ْریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) سعودی عرب کے صوبہ دمام کے گورنر کی پاکستانی ڈرائیور سے ملاقات، دو افراد کو بچانے پر ڈرئیور کی حوصلہ افزائی اوررواں سال سعودی خرچے پر حج کرانے کا اعلان ۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نے دو افراد کو بچایا جس پر صوبہ دمام کے گورنر نے ان کی حوصلہ افزائی اور اس سال حج کرانے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے مشرقی صوبہ دمام میں پاکستانی ٹرک ڈرائیور محمد منصور نے بہادری اور انسانیت کو بچانے کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے حادثہ کی شکار کار جس کو آگ نے لپیٹا ہوا تھا۔اس سے دو افراد کو زندہ نکالا اور ان کو ابتدائی طبی امداد دی جس پر صوبہ دمام کے گورنر شہزادہ سعود بن نائف نے ان سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ گورنر نے پاکستانی ڈرائیور محمد منصور کو تحائف کے ساتھ اس سال سعودی حکومت کے خرچ پر حج کرانے کا وعدہ کیا۔ پاکستانی ڈرائیور محمد منصور نے حوصلہ افزائی اور حج پر بھیجنے پر گورنر سعود بن نائف کا شکریہ ادا کیا۔