چین کے برکس پلس اعلان سے بھارت کے سفارتی اور دفاعی ماہرین پریشان

برکس کی توسیع کے بعد بھارت کیلئے پاکستان پر الزامات لگانا آسان نہیں ہو گا ،چین کے سیاسی پلیٹ فارم میں اضافہ، بھارتی مفادات کو نقصان پہنچے گا،بھارتی سفارتی اور دفاعی ماہرین کا چین کے برکس پلس اتحاد پراظہار خیال

منگل 14 مارچ 2017 19:59

چین کے برکس پلس  اعلان سے بھارت کے سفارتی اور دفاعی ماہرین پریشان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) چین کی جانب سے برکس میں توسیع کے اعلان پر بھارت کے سفارتی اور دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ برکس کی توسیع کے بعد بھارت کے لئے پاکستان پر الزامات لگانا آسان نہیں ہو گا ،چین کے سیاسی پلیٹ فارم میں اضافہ ہوگا،بھارت کا برکس پارٹنرز کے ساتھ تعلقات اور دنیا میں اس کا اثر رسوخ متاثر ہوگا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اتحاد اور برکس میں توسیع کے اعلان پر بھارت کے سفارتی اور دفاعی ماہرین پریشان ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئے اتحاد سے بھارت کے برکس پارٹنرز کے ساتھ تعلقات اور دنیا میں اس کا اثر رسوخ متاثر ہو گا ۔چین کے برکس پلس کے اعلان سے بھارت کے لئے پاکستان پر الزامات لگانا آسان نہیں ہو گا ۔چین کے لئے سیاسی پلیٹ فارم میں اضافہ بھی ہوگا۔ترقی پذیر ممالک کی معاونت کے اتحاد کو وسیع بنانے کے منصوبہ برکس پلس میں پاکستان ، سری لنکا اور میکسکو جیسے ممالک کو شامل کیا جائے گا۔ اس سے بھارتی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :