علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، پہلی دو روزہ قومی گریجویٹ کانفرنس آج سے شروع ہوگی

ملک بھر سے گریجویٹ طلبہ کانفرنس میں اپنی تحقیق اور تخلیقی کام کی نمائش کریں گے

منگل 14 مارچ 2017 22:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام پہلی دو روزہ قومی گریجویٹ کانفرنس آج ) بدھ 15۔مارچ (سے شروع ہوگی جس میںپاکستان بھر سے گریجویٹ طلبہ کانفرنس میں پریذنٹیشنز ،ْ پوسٹرز اور پراجیکٹس کے ذریعہ اپنی تحقیق اور تخلیقی کام کی نمائش کریں گے ۔

افتتاحی اجلاس صبح ساڑھے نو(9:30)بجے یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس میں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت منعقد ہوگی۔کانفرنس میں چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں سے گریجویٹ طلبہ شرکت کریں گے ۔کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کی تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اس کانفرنس کا بنیادی مقصدپاکستان بھر سے گریجویٹ طلبہ کو کانفرنس میں پریذنٹیشنز ،ْ پوسٹرز اور پراجیکٹس کے ذریعہ اپنی تحقیق اور تخلیقی کام کی نمائش کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے اور انہیں بامعنی اور معاشرے کے لئے مفید تحقیق کی طرف راغب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ریسرچرز کو تحقیق ،ْ جدت اور تخلیقی کام کے لئے مناسب ماحول کی فراہمی ہمارا وژن ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں یقین ہے کہ علوم کی تخلیق اور علوم کو دوسروں تک پہنچانا دونوں کی برابر اہمیت ہے ،ْ اس لئے اوپن یونیورسٹی نے گذشتہ دو سال کی مدت میں نو(9) ریسرچ جرنلز شائع کئے اور ورکشاپس ،ْ سیمینارز اور کانفرنسسز کی ایک سیریز شروع کی ہے۔

کانفرنس کے مقررین میں قائداعظم یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ لطیف انصاری ،ْ یونیورسٹی آف سرگودھا کے پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یاسین ،ْ NEDیونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،ْ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد ،ْ یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز اور اوپن یونیورسٹی کی ڈین فیکلٹی آف سائنس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید شامل ہیں۔ ۔۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :