متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا ایلڈرز ونگ کی مرکزی کمیٹی کی تنظیم نو کا اعلان

منگل 14 مارچ 2017 23:21

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا ایلڈرز ونگ کی مرکزی کمیٹی کی تنظیم نو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) نے مرکزی شعبہ ایلڈرزونگ کی تنظیم نوکرتے ہوئے 15 رکنی مرکزی کمیٹی کا اعلان کردیا،ایلڈرزونگ کی تنظیم نوکااعلان ایم کیوایم (پاکستان) رابطہ کمیٹی کے ارکان مطیع الرحمن اور ذاکرقریشی نے پیرالہٰی بخش کالونی میںمنعقدہ اجلاس کے دوران کیا،پیرکے روزہونیو الے ایلڈرزونگ کے اجلاس میںایلڈرز ونگ کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعدادمیںشرکت کی ،قبل ازیںاجلاس سے خطاب میںمطیع الرحمن اورذاکرقریشی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کی 35سالہ تحریک میںبزرگوںکی قربانیاںبھی شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ92ئ کے ریاستی آپریشن کے دوران کڑے وقت میں ایلڈرزونگ کے ساتھیوںنے بلا خوف وخطرآگے بڑھ کرتحریک کوسہارادیااوراپنے عمل کردارسے تحریک کو جلائ بخشی جس کونظرانداز نہیں کیا جاسکتا،انہوںنے کہاکہ آج ایک بارپھرایم کیوایم پرکڑاوقت ہے لہٰذابزرگ حالات کامقابلہ کرنے کے لئے خودکوذہنی و جسمانی طورپرتیار کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایلڈرزونگ کے انچارج ودیگرنومنتخب عہدیداران کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ اب ان پربھاری ذمہ داری ہے وروہ اس ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے تحریکی کاموںکاآگے بڑھائیںاورگھرگھرجاکرعوام سے رابطہ کرکے انہیںحقائق سے آگاہ کریں۔رابطہ کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ایلڈرزونگ کی 15 رکنی نئی مرکزی کمیٹی کے انچارج طیب حسین ہاشمی اور جوائنٹ انچارجز سیدعامرعلی،محمودالحسن ،اسلم ممتازاورایس ایم ضمیرالحق ،فنانس سیکریٹری سیدناصرعلی،رابطہ سیکریٹری نعیم احمد، ممبران میںنسیم لحق (ملیرٹا?ن) محمدفاروق(پاک کالونی)محمدسلیم صدیقی(نارتھ ناظم آباد)عالم حسین(اسکیم 33)سیدسلیم میاں(بلدیہ ٹا?ن)مسعوداحمدصدیقی(اورنگی ٹا?ن) اور مقصوداحمد خان (نارتھ کراچی)شامل ہیں۔