سعودی عرب میں جلتی گاڑی میں موجود سعودی خاندان کے افراد کی جان بچانے والے پاکستانی نوجوان کو بھرپور خراج تحسین، شہزادہ سعود کی جانب سے خصوصی انعامات سے نوازا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 14 مارچ 2017 21:11

سعودی عرب میں جلتی گاڑی میں موجود سعودی خاندان کے افراد کی جان بچانے ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ2017ء) سعودی عرب میں سعودی خاندان کے افراد کی جان بچانے والے پاکستانی نوجوان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے گورنر شہزادہ سعود کی جانب سے جلتی ہوئی گاڑی میں موجود سعودی خاندان کے افراد کی جان بچانے والے پاکستانی نوجوان کو ناصرف بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے بلکہ خصوصی انعامات سے بھی نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہزادہ سعود نے محمد منصور نامی پاکستانی نوجوان کو حج کروانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ایک عینی شاہد کی جانب سے بتایا گیا ہے منصور نے دوران سفر روڈ کنارے ایک گاڑی میں آگ لگی دیکھی تو وہ فوری اپنی جان کی پرواہ کیے بنا وہاں پہنچ گیا۔ منصور نے اپنے پانی کے ٹینکر کی مدد سے نا صرف گاڑی میں لگی آگ بھجائی بلکہ گاڑی میں سوار ایک خاندان کے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکالنے میں بھی کامیاب ہوگیا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیم کے پہنچنے تک منصور نے حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ان کی زندگی بچائی۔

متعلقہ عنوان :