روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںاستحکام

منگل 14 مارچ 2017 23:25

روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںاستحکام
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںاستحکام رہا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزانٹربینک مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید104.83روپے اورقیمت فروخت104.88روپے پر برقرار رہی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالرکی قیمت خرید106.40روپے اورقیمت فروخت106.60روپے پرمستحکم دیکھی گئی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں10پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید113.10روپے سے کم ہو کر113روپے اورقیمت فروخت114.60روپے سے کم ہو کر114.50روپے پرآگئی اسی طرح45پیسے کی نمایاںکمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید129.25روپے سے گھٹ کر128.80روپے اورقیمت فروخت130.75روپے سے گھٹ کر130.30روپے ہوگئی ۔