سپریم کورٹ نے گھریلو ناچاقی پر تیزاب پھینک کر اپنی اہلیہ سمیت 3 افراد کو ہلاک کرنے والے ملزم کی سزائے موت کوعمرقید میں تبدیل کردیا

منگل 14 مارچ 2017 23:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے لاہورمیں گھریلو ناچاقی کی بناء پر تیزاب پھینکنے کے ذریعے اپنی اہلیہ سمیت 3 افراد کو ہلاک کرنے والے ملزم کی جانب سے ا پنی سزا کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کی سزائے موت کوعمرقید میں تبدیل کردیا ہے، منگل کوجسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربرائی میں تین رکنی بینچ نے محمد اشرف نامی سزائے موت کی سز اپانے والے قیدی کی جانب سے دائراپیل کی سماعت کی، یادرہے کہ ملزم اشرف نے لاہور میں گھریلو ناچا قی پر اپنی اہلیہ اور دیگررشتہ داروں پر تیزاب پھینکا تھا جس سے موقع پر3 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 5 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :