سپریم کورٹ نے سٹون کرشنگ کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی

منگل 14 مارچ 2017 23:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے سٹون کرشنگ سے سانس کی بیماریوں سمیت مختلف امراض کے پھیلنے کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ انسانی جانوں کو لاحق خطرے کا ایشو ہے، جس سے سٹون کرشنگ کرنے والے مزدورمتاثرہوتے ہیں لیکن اس معاملے کے سلسلے میں حکومت نے آج تک کچھ نہیں کیا ،منگل کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اورجسٹس اعجازالحسن پرمشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پرعدالت کوڈائریکٹرلیبرپنجاب کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جوعدالت نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ رپورٹ میں ساری تفصیلات موجود نہیں اس لئے عدالت کو سٹون کرشنگ کرنے والی کمپنیوں اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں کو تعداد کی تفصیلات فراہم کی جائیں اوراس حوالے سے نئی ٹیم تشکیل دے کرعدالت کو دوبارہ رپورٹ پیش کی جا ئے، اسی دوران عدالت نے سماعت میں مختصر وقفہ کرتے ہوئے کہاکہ کیس کی مزید سماعت وقفہ کے بعد ہوگی، تاہم عدالتی وقت کے خاتمہ پرمزید سماعت غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :