لاہور داخل ہوتے ہوئے ناکے پر پولیس اہلکاروں نے شناخت بتانے پر وزیر ماننے سے ہی انکار کر دیا: وزیر تعلیم کے پی کے عاطف خان

muhammad ali محمد علی بدھ 15 مارچ 2017 21:30

لاہور داخل ہوتے ہوئے ناکے پر پولیس اہلکاروں نے شناخت بتانے پر وزیر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ2017ء) وزیر تعلیم کے پی کے عاطف خان کا کہنا ہے کہ لاہور داخل ہوتے ہوئے ناکے پر پولیس اہلکاروں نے شناخت بتانے پر وزیر ماننے سے ہی انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم کے پی کے عاطف خان اور وزیر صحت شہرام خان ترکئی نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کئی مرتبہ لوگ وزیر ماننے سے انکار کر دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ ان کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب ان کی لاہور آمد ہوئی۔ لاہور داخل ہوتے ہوئے ناکے پر پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ جب ان کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو اپنی شناخت ظاہر کی گئی تو اہلکاروں نے انہیں وزیر ماننے سے ہی انکار کر دیا۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کوئی وزیر یوں بنا پروٹوکول کے سفر کر ہی نہیں سکتا۔

متعلقہ عنوان :