ْپاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم بچی کنزا کی شہادت کی شدید مذمت

بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے ، بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے بچوں کے والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کا نفیس زکریا ردعمل

بدھ 15 مارچ 2017 23:38

ْپاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم بچی کنزا کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری بچی کنزا کی شہادت اور اس کے بھائی کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری بچی کنزا کی شہادت اور اس کے بھائی کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہارکیااور کہاکہ بھارتی بربریت کا نشانہ بننے والے بچوں کے والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے معصوم کشمیری بچوں پر بزدلانہ حملے پر بھارت کی بھرپور مذمت کرتے ہیںترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان قابض افواج کی جانب سے معصوم بچی کی ہلاکت اور اس کے بھائی کے زخمی ہونے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے۔