اندھیرے میں چمکنے والے انوکھے مینڈک دریافت

بدھ 15 مارچ 2017 23:49

اندھیرے میں چمکنے والے انوکھے مینڈک  دریافت

سائنسدانوں نے ارجنٹائن میں اندھیرے میں چمکنے والے مینڈکوں کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے۔یہ مینڈک ارجنٹائن میں ایمزون کے طاس سے ملے ہیں۔
ان مینڈکوں کے اوپر سبز، پیلے اور سرخ رنگ کے دھبےہیں۔

(جاری ہے)

عام روشنی میں تو یہ عام سے رنگین دھبے ہی نظر آتے ہیں مگر اندھیرے میں گہرے نیلے اور سبز رنگ کی روشنی میں چمکتےہیں۔
یہ مینڈک مختصر طول موج پر روشنی کو جذب کرتے ہیں اور طویل طول موج پر اس کو خارج کرتےہیں۔ یہ عمل کئی چیزوں میں عام ہے مگر زمین پر موجود حیاتیات میں بہت نایاب ہے۔

via GIPHY