شہیدبے نظیربھٹو ویمن یونیورسٹی سینٹ کااجلاس

جمعرات 16 مارچ 2017 12:08

․ پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء)گورنرخیبرپختونخوا نے شہیدبے نظیربھٹوویمن یونیورسٹی پشاورکے ماڈل سٹچیوٹس پرغوروخوص اوراس حوالے سے تجاویزاورسفارشات پرمشتمل رپورٹ مرتب کرنے کیلئے چاررکنی کمیٹی تشکیل دیدی،یہ فیصلہ گورنرکی زیرصدارت اجلاس میںکیاگیا،ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلررضیہ سلطانہ نے یونیورسٹی کی کارکردگی اورویژن کے بارے میں سینٹ کوتفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

گورنرکی تشکیل کردہ جائزہ کمیٹی گورنرسیکرٹریٹ اورہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام اوریونیورسٹی کے نمائندوںپرمشتمل ہے جوکہ پندرہ دن کے اندراپنی رپورٹ گورنرکوپیش کرے گی۔