جہانیاں، کلاس دہم کے امتحانات ختم ہو گئے

جمعرات 16 مارچ 2017 12:24

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء)کلاس دہم کے امتحانات ختم ہو گئے بروز جمعرات پاکستان سٹیڈیز کا آخری پیپر تھا جبکہ پنجاب بھر میں نہم کے سالانہ امتحانات 17مارچ بروز جمعہ شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈز ملتان،ڈیرہ غازی خان،لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،بہاول پور،فیصل آباد اور سرگودھا کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام کلاس نہم کے سالانہ امتحانات کا آغاز 17مارچ جمعہ سے ہو گا اس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل سے دی گئی ہے جبکہ امیدواروں کیلئے جہانیاں سمیت صوبے بھر میںمتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

کلاس نہم کے امتحانات کے سلسلہ میں تمام امتحانی مراکز پر دفعہ144نافذ کی گئی ہے اوراورتمام ڈپٹی کمشنرزصاحبان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔دوسری جانب امتحانی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر سختی سے پابندی اور بوٹی مافیا کی بیخ کنی کیلئے چھاپہ مارٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔