ریسرچ سکالر شہلانازنین نے پی ایچ ڈی کرلی

جمعرات 16 مارچ 2017 13:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء)پشاوریونیورسٹی کے شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کی فیکلٹی ممبراورریسرچ سکالر شہلانازنین نے پروفیسرڈاکٹر سردارخان کی زیرنگرانی علوم ماحولیات میں پی ایچ ڈی کرلی،انہوں نے پشاورکی شہری آبادی میں شورکی وجہ سے لاحق ہونے والی بیماریوں کے بارے میں تحقیق کی ،ان کی ایکسٹرنل ایگزامینرفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے پروفیسرڈاکٹر شیخ سعیداحمد تھے۔

(جاری ہے)

شعبہ انوائرمینٹل سائنسز میں چیئرمین پروفیسرڈاکٹر حزب اللہ خان کی زیرصدارت منعقد ہ امتحانی نشست میں اپنی تحقیق کادفاع کیا،تحقیقی نشست میں سابق چیئرمین پروفیسرشفیق الرحمن اورپروفیسرشاہدہ ذاکرنے بھی شرکت کی۔