محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام’’جڑی بوٹی مکائو پیداوار بڑھائو‘‘ مہم کو بھر پور طریقے سے منایا گیا

جمعرات 16 مارچ 2017 17:07

چیچہ وطنی۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام جڑی بوٹیوں کے موثرخاتمے کی اہمیت کے پیش نظر’’جڑی بوٹی مکائو پیداوار بڑھائو‘‘ مہم کو بھر پور طریقے سے منایا گیا ،اس سلسلے میں محکمہ زراعت (توسیع) نورشاہ مرکز میں65/GD، 50/GD، داد بلوچ اور 59/GDقطب شہانہ فیصل آباد روڈ پر مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ،ان سیمینارز میںمہر غضنفر سیال،مہر قاسم علی ،غلام فرید ،عنایت اللہ ، مہر منظور احمد سیال کے علاوہ محکمہ زراعت ، سیاسی اور سماجی کارکنوں، کسانوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ، زراعت آفیسر (توسیع ) نور شاہ ڈاکٹر محمد ندیم نے سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں کے نقصانات اور تدارک کے مختلف طریقوں پر روشنی ڈالی،ا نہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاں فصل کے مقابلے میں 3سی4گنا زیادہ غذائی عناصر زمین سے حاصل کر کے خود کھا جاتی ہیں،اس لئے ان کو تلف کرنا بے حدضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :