بھمبر میں صنعتی زون کا قیام ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا ،چوہدری محمد منیر ایڈووکیٹ

جمعرات 16 مارچ 2017 20:29

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) مسلم لیگ(ن)کے رہنما ء وقانون دان چوہدری محمد منیر ایڈووکیٹ آف کوہل نے کہا ہے کہ سی پیک انقلابی معاشی منصوبہ ہے جس کے تحت بھمبر میںصنعتی زون کا قیام ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا ،صنعتی زون کے قیام کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ،میرٹ کے نفاذ کے لیے این ٹی ایس اور پبلک سروس کمیشن کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی میں معاشی انقلاب کی بنیاد بنے گا اور اس کے آزادکشمیر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میرٹ کے نفاذ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جو قابل ستائش ہیں۔