آرمی چیف 3روزہ دورے پرچین پہنچ گئے،شانداراستقبال
آرمی چیف سے چینی عسکری حکام کی ملاقاتیں،معاشی اوردفاعی تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال،چینی قیادت کاسی پیک پرمکمل اعتمادکااظہار،پاک چین دوستی منفرداوراس کاکوئی ثانی نہیں ہے،جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو،ٹی ٹی پی اورالقاعدہ کےخاتمےکیلئے بہترین کرداراداکیا۔چینی قیادت
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 مارچ 2017 18:19
(جاری ہے)
جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پریڈ میں پیپلز لبریشن آرمی کا دستہ بھجوانے پر بھی تشکر کا اظہار کیا ۔
فریقین نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون جاری رکھتے ہوئے اسے فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرداور اس کاکوئی ثانی نہیں ہے۔پاک فوج خطے کی سکیورٹی اور استحکام کیلئے کردار اداکرتی رہے گی۔ چینی قیادت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں پیشرفت قابل اطمینان ہے۔خطے کے امن واستحکام میں پاکستان کاکردارمثبت ہے۔ ٹی ٹی پی ،ای ٹی آئی ایم اور القاعدہ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ جبکہ چینی قیادت نے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور داعش اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہاربھی کیا۔ چینی قیادت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد اور اس منصوبے کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ قبل ازیں پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر پاک فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.