لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کی طالبہ نورین جبار لغاری کو فوری بازیاب کرایا جائے،سندھ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اظہر علی شاہ کی گورنرسندھ محمد زبیر، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل

جمعرات 16 مارچ 2017 23:41

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کی طالبہ نورین جبار لغاری کو فوری بازیاب ..
حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) سندھ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اظہر علی شاہ نے گورنرسندھ محمد زبیر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ یونیورسٹی میں شعبہ کیمیا کے استاد ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار لغاری کی صاحب زادی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کی سال دوئم کی طالبہ نورین جبار لغاری کی فوری بازیابی کرائی جائے نورین جبار لغاری 10فروری سے غائب ہے اور اسکا کوئی سراغ نہیں ملا ہے اور ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر جام شورو تھانہ میں درج کرائی جاچکی ہے انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور قومی سیاسی رہنماؤں سے بھی اپیل کی ہے کہ نورین جبار لغاری کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں میڈیکل کی طالبہ نورین لغاری لمس میں10فروری کو کلاس میں حاضر تھی لیکن اس کے بعد اسکا کچھ پتہ نہیں چلا کہ وہ کہاں گئی ہے نورین کے والد ڈاکٹر عبدالجبار لغاری کا کہنا ہے کہ اگر نورین پسند کی شادی کرنا چاہتی ہے تو وہ اس میں رکاوٹ نہیں ہیں اسکی پسند کا احترام کریں گے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کو نورین لغاری کا موبائل فون وحدت کالونی حیدرآباد سے مل گیا ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے پولیس نے خدشہ ظاہر کی ہے کہ نورین کا ایک دہشت گردی تنظیم سے رابطہ ہے -پولیس کے مطابق، حیدر آباد کے علاقے حسین آباد کی رہائشی نورین دس فروری کو گھر سے نکلی تھی جس نے مقامی سٹینڈ سے لاہور کیلئے ٹکٹ بک کرایا۔

(جاری ہے)

طالبہ نے سوشل میڈیا پر بھائی کو مبینہ پیغام دیا کہ خلافت کی زمین پر پہنچ گئی ہوں مت ڈھونڈیں۔
لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کی طالبہ نورین جبار لغاری کو فوری بازیاب ..