پشاور کے علاقے تہکال میں پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کا حملہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 مارچ 2017 22:39

پشاور کے علاقے تہکال میں پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کا حملہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2017ء) پشاور کے علاقے تہکال میں پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں پولیس پارٹی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بولتے ہوئے فائرنگ کھول دی جس کے باعث 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ باقی حملہ آور حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :