صدرمملکت ممنون حسین نے ہندومیرج بل 2017ء کی منظوری دے دی

صدرمملکت نےوزیراعظم کی ایڈوائس پربل پردستخط کیے،پاکستان میں رہنےوالی اقلیتی برادری بھی یکساں محب وطن ہے۔وزیراعظم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 مارچ 2017 15:57

صدرمملکت ممنون حسین نے ہندومیرج بل 2017ء کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ2017ء) : صدرمملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرہندومیرج بل 2017ء کی منظوری دے دی ہے،صدرمملکت کے دستخط کے بعدہندومیرج بل باقاعدہ قانون بن گیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندومیرج قانون شادی اور خاندانی امو رسے متعلق تحفظ فراہم کرے گا۔وزیراعظم نوازشریف کاکہناہے کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادری بھی یکساں محب وطن ہے۔حکومت پاکستان نے ہرشہری کیلئے یکساں حقوق فراہم کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوبرادری والے علاقے میں شادی رجسٹرارتعینات کرے گی۔