صومالیہ کا یمنی ساحلی حدود میں مہاجرین کی کشتی پر فضائی حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

اتوار مارچ 16:41

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) صومالیہ نے یمنی ساحلی حدود میں مہاجرین کی ایک کشتی پر فضائی حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہکا کہنا ہے کہ یمنی ساحلی حدود میں مہاجرین کی ایک کشتی پر فضائی حملے کی تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کے دن ایک گن شپ ہیلی کاپٹر نے ایک کشتی پر بمباری کی تھی، جس کے باعث اس کشتی میں سوار 42افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

اس کشتی میں سوار زیادہ تر مہاجرین کا تعلق صومالیہ سے تھا۔ صومالیہ نے سعودی عسکری اتحاد سے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے۔ یہ معلوم نہیں کہ یہ حملہ کس نے کیا تاہم جہاں یہ کارروائی ہوئی وہاں سعودی عسکری اتحاد یمن میں فعال ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :