ہندوستان مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہا ہے ‘بے گناہ کشمیری شہداء کا خون اور مظلوم مائوں بہنوں کی بدعائیں نام نہاد جمہوریت کے دعویدارہندوستان کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر خواتین ونگ کی رہنماریخانہ خان کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 19 مارچ 2017 17:31

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر خواتین ونگ کی رہنماریخانہ خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہا ہے بے گناہ کشمیری شہداء کا خون اور مظلوم مائوں بہنوں کی بدعائیں نام نہاد جمہوریت کے دعویدارہندوستان کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گی ۔کشمیرمودی سرکار کے باپ کی جاگیر نہیں ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میںسنجیدگی اختیارکرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاریخانہ خان نے کہا کہ مودی کے بھیانک منہ کو مظلوم کشمیریوںکاخون لگ چکا ہے مودی سرکار کشمیر میںگٹھیا عزائم پر اُتر چکی ہے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہاء ہو چکی ہے مگر ہندوستان یہ یادرکھے کہ وہ جتنا چاہے طاقت کا استعمال کر لے کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا ہندوستان کا گھٹیا چہرہ پوری دنیاد یکھ چکی ہے اب نہ صرف انسانی حقوق کی تنظیموں کو حرکت میں آنا چاہیے بلکہ عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں جاری مظالم بند کرواتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے پاکستانی عوام ،مسلح افواج پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مظلوم کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑے ہیں وہ وقت دور نہیں جب آزاد ی کا سورج طلوع ہو گا اور الحاق پاکستان کے بعد حقیقی معنوں میں کشمیر پاکستان کی شہ رگ بنے گا۔