اسلامک پولیٹکل پارٹی کے سینئر رہنما محمد ایوب ڈار کے والد محترم وفات پاگئے

پارٹی سربراہ محمد یوسف نقاش کا اظہار غم و تعزیت، نظیر احمد وانی کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی

اتوار 19 مارچ 2017 17:31

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے چیرمین محمد یوسف نقاش پارٹی کے دیگر لیڈران اور کارکنان کے ہمراہ آج پارٹی کے سینئر رہنما محمد ایوب ڈار کے گھر جا کر ان کے والد محترم کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفد سرکردہ آزادی پسند اور الفتح اور پیپلز لیگ کے بانی ممبر نظیر احمد وانی کے آبائی گھر بھی گئے اور لواحقین کے ساتھ تعزیت پُرسی کی۔

نقاش نے کہا کہ مرحوم نظیر احمد وانی کا پورا خاندان تحریک آزادی کا کھمبا ہے۔ مرحوم نے تحریک آزادی کیلئے جلائے وطنی کی زندگی گذاری جبکہ محمد ایوب ڈار کے مرحوم والد اور اس کے خاندان نے تحریک جدوجہد آزادی کیلئے بے پناہ قربانیاں پیش کی ہے۔ نقاش نے دونوں خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے جنت نصیبی کی دعا کی۔