وزیراعظم کے حلقہ میں صوابدیدی تقرریاں ،ْ لیگی کارکنان نظرانداز

فیاض شاہ کاظمی کی مرکزی ممبر زکوٰة کونسل تعیناتی کسی صورت قبول نہیں،حافظ محمدناصر

اتوار 19 مارچ 2017 17:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) صاحبزادہ فیاض شاہ کاظمی کی مرکزی ممبر زکواة کونسل تعیناتی کسی صورت قبول نہیں ،ْ مرکزی چیئرمین زکواة کونسل صاحبزادہ سلیم چشتی نے اپنی صوابدید پر یا وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کو اندھیرے میں رکھ کر فیصلہ کروایا ،ْمسلم لیگ نواز ہٹیاں بالا کے کارکن اس فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان اس پر ایکشن لیں ، ہٹیاں بالا میں ساداب برادری نے مسلم لیگ ن کابھرپور ساتھ دیا اورمسلم لیگ کے ضلعی ومرکزی عہدیدار سادات برادری سے موجود ہیں لیکن فیاض شاہ کاظمی کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ،ْ جنہوں نے حلقہ چھ میں مسلم کانفرنسی امیدوار کی حمایت کی اورحلقہ پانچ میں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کے مقابلے میں مسلم کانفرنسی امیدوار عارف عباسی کی حمایت کی ، ان خیالات کااظہار حافظ محمدناصر ،ْ مولانا فضل ربی ،ْ حافظ محمد نصیب ،ْ قار ی رحم دین ،ْ عبدالحمید ودیگرنے مشترکہ بیان میں کیا۔

متعلقہ عنوان :