زمینوں کے انتقال کی سرکار ی فیسیں بڑھا دی گئیں‘ شہریوںکااحتجاج

حکومت نے شہروں اور دیہات کیلئے زمین کے نئے انراخ مقرر کئے ہیں‘ بیع ناموں اور انتقال کی فیس بھی بڑھا دی گئی ایک غریب شخص زمین خریدکر بھاری فیس ادا نہیں کر سکتا‘ وزیراعظم اضافہ واپس لینے کے احکاما ت جاری کریں‘ راجہ مددعلی

اتوار 19 مارچ 2017 17:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) خرید کردہ زمینوں کے انتقال کی سرکار ی فیسیں بڑھا دی گئیں۔ شہریوں کا شدید احتجاج ‘ وزیر اعظم اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے اوراضافہ واپس لینے کا مطالبہ ۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ مدد علی خان نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت کی طرف سے شہروں اور دیہات کیلئے زمین کے نئے انراخ مقرر کئے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ خرید کردہ زمینوں کے بیع نامہ اور نام پرانتقال کی سرکاری فیسیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک غریب شخص اپنی جمع پونجی سے شہر میں چند مرلے زمین خریدتا ہے اب بیع ناموں اورانتقال کی سرکاری فیسیں بڑھنے کے باعث غریب کیلئے ممکن نہیں کہ وہ بھاری فیس کے عوض زمین اپنے نام کرا سکے۔ شہر میں ایسے غریب لوگوں کی اکثریت ہے جو اب زمینیں اپنے نام کرانے سے کاصر ہیں۔

اگر زمینیں نام نہیں ہو نگی تو کل ان سے یہ زمینیں چھن جانے کا خطرہ ہے، شہروں اور دیہاتوں میں اب غریب کیلئے زمین خریدنا اور نام کرانا محال ہے ۔ سرکاری فیس پہلے ہی بہت زیادہ تھی ۔ انہوں نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری فیس کم کی جائے تاکہ کوئی غریب بھی زمین آسانی سے نام کراسکے۔

متعلقہ عنوان :