پاک افغان سرحد ی بندش کا معاملہ،افغانستان نے پاکستان کے خلاف ڈبلیو ٹی او سے شکایت کردی

پاکستان کے خلاف شکایت پر ڈبلیو ٹی او کے بہت سے رکن ممالک افغانستان کی حمایت میںسامنے آئے ہیں،پاکستان کے خلاف ڈبلیو ٹی او سے شکایت پر کمیشن 6 اپریل کو تعین کرے گا،افغان صنعت و تجارت کے نائب وزیر قربان حقجو

اتوار 19 مارچ 2017 21:11

پاک افغان سرحد ی بندش کا معاملہ،افغانستان نے پاکستان کے خلاف ڈبلیو ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) افغان صنعت و تجارت کے نائب وزیر قربانحقجو نے کہا ہے کہ سرحد کی بندش کے حوالے سے پاکستان کے خلاف شکایت پر بڑی تعداد میں ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک افغانستان کی حمایت میںسامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو افغان ٹی وی’’ طلوع نیوز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق قربان حقجو کا کہنا تھا کہ سرحد بند کرنے کے حوالے سے افغانستان کی پاکستان کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او ) سے شکایت پر کمیشن 6 اپریل کو تعین کرے گا۔

ڈبلیو ٹی او کے بہت سے رکن ممالک اس معاملے پر افغانستان کی حمایت میں سامنے آئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہ بہار بندر گاہ کے ذریعے بھارت سے تجارت اور ٹرانزٹ تعلقات کو وسعت دینے پر بات چیت کے لئے مستقبل قریب میں ایک تجارتی ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی ۔ بھارت افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے اور ائیر کارگو کے ذریعے سامان کی نقل و حرکت کے حوالے سے افغانستان کی مدد کرنا چاہتاہے ۔

متعلقہ عنوان :