وزیر داخلہ کے حکم پر غیرملکیوں کے ویزہ توسیع میں کرپشن کے مرتکب پاسپورٹ آفس کراچی کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے ویزوں میں ایک خاص مدت تک توسیع دینے کا صوابدیدی اختیار واپس ، آئندہ غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع کے تمام کیسز کا فیصلہ وزارت داخلہ سے کیا جائے گا، وزارت داخلہ

اتوار 19 مارچ 2017 21:31

وزیر داخلہ کے حکم پر غیرملکیوں کے ویزہ توسیع میں کرپشن کے مرتکب پاسپورٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر غیرملکیوں کے ویزہ توسیع میں کرپشن کے مرتکب پاسپورٹ آفس کراچی کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کو اطلاع ملی کہ کراچی پاسپورٹ آفس میں ایک غیر ملکی کو ویزہ توسیع دینے کے عوض غیر قانونی طور پر رقم وصول کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کے سخت نوٹس پر ایف آئی اے نے متعلقہ دفتر کے اسٹنٹ ڈائیریکٹر سمیت دو اہلکاروں کو گرفتار کرکے باقاعدہ تفتیش شروع کردی ہے۔وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ نہ صرف کرپشن کے زریعے حاصل کی گئی رقم کی وصولی کی جائے بلکہ تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے تا کہ اس جرم میں شریک دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی جا سکے ۔ وزیر داخلہ کے حکم پر محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے ویزوں میں ایک خاص مدت تک توسیع دینے کا صوابدیدی اختیار بھی واپس لے لیا گیاہے۔ آئندہ غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع کے تمام کیسز کا فیصلہ وزارت داخلہ سے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :