سینیٹر اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ، فوجی عدالتوں میں توسیع پر 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کردی

توقع ہے کہ فضل الرحمان 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کریں گے،اسحاق ڈار

اتوار 19 مارچ 2017 22:01

سینیٹر اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ، فوجی عدالتوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے فوجی عدالتوں میں توسیع پر 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

اتوار کووزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیر خزانہ نے مولانا سے درخواست کی کہ وہ فوجی عدالتوں میں توسیع پر 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کریں ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان ووٹنگ کے دوران ایوان سے غیر حاضری پر غور کررہے ہیں۔سینیٹر ڈار کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ فضل الرحمان 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :