نیب کو سپیکرکے پی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بد عنوانی سے متعلق شکایت موصول، جائزہ لینے کا فیصلہ

اتوار 19 مارچ 2017 22:11

نیب کو سپیکرکے پی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بد عنوانی سے متعلق شکایت موصول، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) قومی احتساب (بیورو)نیب کو کے پی کے اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے خلاف بد عنوانی سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہے جس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شکایت میں لگائے گئے الزامات درست ہونے کی صورت میں اسد قیصر کے خلاف انکوائری کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب کو کے پی کے اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے خلاف ان کے انتخابی حلقہ سے ایک شخص نے شکایت کی ہے جس میں بد عنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ دیگر شکایات کی طرح اسد قیصر کے خلاف آنے والی شکایت کی جانچ پڑتال کی جائے گی ،اگر بیان کئے گئے الزامات درست ثابت ہوئے تو شکایت کو انکوائری میں تبدیل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :