حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امورحامد سعید کاظمی بری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 20 مارچ 2017 11:02

حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امورحامد سعید کاظمی بری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مارچ 2017ء) : حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو بری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حج کرپشن کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اوپن کورٹ میں فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے ساتھ ساتھ سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری راجا آفتاب الاسلام کو بھی بری کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت سے سنائی گئی سزا کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ عدالت نے حامد سعید کاظمی اورراجا آفتاب کو16،16 سال قید کی سزا سنا رکھی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے بریت کے بعد سابق وفاقی وزیر آبدیدہ ہو گئے اور چار سال سزا کاٹنے کے بعد بری ہونے کے فیصلے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

متعلقہ عنوان :