شلجم کی اگیتی فصل کی کا شت بر وقت مکمل کی جا ئے ،زرعی ماہرین

پیر 20 مارچ 2017 14:15

سلانوالی۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء)زرعی ماہرین نے شلجم کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ اگیتی فصل کی کا شت جلد مکمل کرلیں ۔

(جاری ہے)

شلجم کی کا شت کیلئے بہترین نکا س والی زر خیز میرازمین کا انتخاب کریں کھیت کی تیاری کیلئے ایک با ر مٹی پلٹنے والا حل 2سے 3مرتبہ عام ہل چلائیں ہر دفعہ ہل چلا نے کے بعد سہاگا دے کر زمین کو اچھی طرح نرم اور بھر بھری کرلیں زمین کا ہموار ہونا بھی بہت ضروری ہے، کا شت کے وقت ایک بور ی ڈی اے پی اور ایک بور ی پو ٹا ش فی ایکڑ ضرور استعمال کریں، اچھے اگائو کیلئے ایک کلوگرا م صحت مند اور بہتر شرح اگا ئو والا بیج فی ایکڑ استعمال کریں، شلجم کی اقسام دیسی سرخ پر پل ٹا پ گولڈن بال کا شت کریں فصل کو پھیپھوندی سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچانے کیلئے بیج کو محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ واننگ کی سفارش کر دہ زہر لگا کر کاشت کریں کا شت سے پہلے کھیت کو 10/10مرلہ کے حصوں میں تقسیم کرلیں اور 75سینٹی میٹر کے فاصلہ پر پٹریاں بنائیں پٹری کے دونوں کناروں پر ڈیڑھ ڈیڑھ سینٹی میٹر گہر ی لکیریں بنالیں اور ان میں بیج جس میں 2حصہ باریک مٹی ملی ہوئی ہو بذ ریعہ کیرا کا شت کریں اور بعد میں ہاتھ سے مٹی ڈا ل کر بیج کو ڈھانپ دیں کا شت کے فور ی بعد آبپاشی کریں خیال رکھیں ۔