چیئرمین ہا یئر ایجوکیشن کمیشن کا ویٹرنری یونیورسٹی کی میٹ شاپ کا دورہ

پیر 20 مارچ 2017 17:24

لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء)چیئرمین ہا یئر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر مختار احمد نے گذشتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے میٹ شاپ کا دورہ کیا، انہوں نے لو گو ں کو صاف اور معیا ری گو شت فراہم کر نے پرویٹر نری یونیورسٹی کے اس اقدام کو سراہا اور اس منصوبے کو دوسرے شہروں میں بھی شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے یونیورسٹی کو اس سلسلے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی بھی کی، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے چیئرمین ہا یئر ایجوکیشن کمیشن کو بتایا کہ ویٹر نری یونیورسٹی نے لا ئیو سٹا ک اینڈ ڈیر ی ڈیویلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ کے اشترا ک سے عوا م کے لئے صا ف ستھرا، اینٹی با ئیو ٹک اور ہا رمو نز سے پا ک معیا ری گو شت فرا ہم کر نے کا منصو بہ شرو ع کیا، وا ئس چانسلر نے کہا کہ یہ اپنی نو عیت کا منفر د منصو بہ ہے جس سے نہ صر ف عوا م کو معیا ری گو شت فرا ہم ہو گا بلکہ مو یشی پا ل حضرا ت کو مارکیٹ تک رسا ئی حا صل ہو گی اور ان کی معا شی حا لت بھی بہتر ہو گی۔