نئی کلاسوں میں جانے والی800 طلبہ میں یونیفارم تقسیم

پیر 20 مارچ 2017 17:34

لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء)صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف سکولوں کے 800 طلباء و طالبات میں نئی یونیفارم تقسیم کر دی گئیں جبکہ پوزیشن ہولڈرزبچوں کو شیلڈز اور تحائف سے نوازا گیا، الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ ان کی تنظیم کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کے 800طلبہ کو نئی کلاسوں میں جانے پر یونیفارم دی گئیں، انہوں نے کہا کہ جب تک تعلیم کو ہم سرفہرست نہیں رکھیں گے ملک ترقی نہیں کر سکتاجس کیلئے ضروری ہے کہ مالی استعداد نہ رکھنے والے بچو ںکو تعلیمی اداروں میں لانے کیلئے حکومت کے علاوہ، مخیر حضرات اورفلاحی تنظیموں کو آگے آنا ہو گا۔