بھارت نواز پی ڈی پی کے انتخابی کنونشن پر پتھرائومیں متعدد افراد زخمی ہوگئے

پیر 20 مارچ 2017 19:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیرمیں کولگام میں بھارت نوا ز پی ڈی پی کے نام نہاد انتخابی کنونشن پر پتھرائوسے متعدد کارکن زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کولگام میں ڈاک بنگلہ چیولگام میں پی ڈی پی کے نام نہاد انتخابی کنونشن کے دوران اس وقت افراتفری پھیل گئی جب کشمیری عوام کے یک گروپ نے وہاںپتھرائوں شروع کردیا ۔ کنونشن میں نام نہاد وزیر عبدالحق خان ، نام نہاد اسمبلی کے رکن نذیر احمد لاوے ، عبدالمجید پڈرو کے علاوہ پی ڈی پی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ پتھرائو سے افراتفری پھیل گئی اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :