مسلم دینی محاذکی طرف سے آسیہ اندرابی کے گھر پرپولیس کے چھاپے کی مذمت

پیر 20 مارچ 2017 19:13

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء)مقبوضہ کشمیرمیںمسلم دینی محاذ نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے گھرپر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قراردیاہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم دینی محاذ کے جنرل سیکریٹری محمد مقبول بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ انتظامیہ نے اس غیر قانونی ، شرمناک اور بزدلانہ کارروائی کے ذریعے آسیہ اندرابی سے خوف زدہ ہونے کا واضح پیغام دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آسیہ اندرابی سے انتظامیہ اس قدرخوفزدہ ہے کہ اب دن کے اجالے کے بجائے رات کے اندھیرے میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیاہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ جمہوریت کے دعویداروں نے نام نہاد انتخابات کی تاریخ طے ہونے کے ساتھ ہی حریت پسندوں کی گرفتاریاں اور صحافیوںپر ظلم و تشدد شروع کردیا ہے ۔