جنوبی سوڈان میں مسافرطیارہ گرکرتباہ،44مسافرسوار،متعددزخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 19:15

جنوبی سوڈان میں مسافرطیارہ گرکرتباہ،44مسافرسوار،متعددزخمی ہوگئے
خرطوم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء): جنوبی سوڈان میں مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا،طیارے میں 44مسافرسوارتھے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی سوڈان میں مسافرطیارہ گرکرتباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ جنوبی سوڈان کے ایئرپورٹ پرگرگیا۔ طیارے میں 44مسافرسوارتھے۔ حادثے میں متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ریسکیوٹیموں جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ طیارے کوحادثہ پیش آنے کی نوعیت کااندازہ لگایاجارہاہے۔