خوش رہنے میں پاکستانیوں کا نمبر رواں برس مزید بہتر ہو گیا، بھارت سے 32 نمبر آگے

muhammad ali محمد علی پیر 20 مارچ 2017 22:01

خوش رہنے میں پاکستانیوں کا نمبر رواں برس مزید بہتر ہو گیا، بھارت سے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) خوش رہنے میں پاکستانیوں کا نمبر رواں برس مزید بہتر ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی قوموں سے متعلق تازہ رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ میں پاکستان کا نمبر مزید بہتر ہوا ہے۔ پاکستانی قوم سب سے زیادہ خوش رہنے والی قوموں میں 80 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ پاکستان بھارت سے اس معاملے میں 32 نمبر آگے ہے۔ گزشتہ برس پاکستان کا 92 واں نمبر تھا۔

متعلقہ عنوان :