فوربز نے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی، بل گیٹس 86 ارب ڈالرز کے ساتھ ایک بار پھر سرفہرست

پیر 20 مارچ 2017 23:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی،مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 86 ارب ڈالرز کے ساتھ امیر ترین افراد کی لسٹ میں پھر سرفہرست رہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقفوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری تازہ رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔

بل گیٹس کے پاس کل سرمائے کا تخمینہ 86 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وارن بیفٹ 75 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جیف بیزوز تیسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ پانچویں نمبر پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد نہیں بدلی، وہ 220 درجے کم ہو کر 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کے ساتھ 544ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :