جامعہ اسلامیہ امدادیہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات وختم بخاری شریف 31مارچ کو ہو گا

منگل 21 مارچ 2017 14:40

فیصل آباد۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) جامعہ اسلامیہ امدادیہ ستیانہ روڈ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات وختم بخاری شریف 31مارچ بروز جمعہ کو بوقت نماز مغرب ہو گا جس میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی، مفتی عبدالقدوس ترمذی خصوصی خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

جامعہ کے صدر مفتی محمد طیب اور ممتاز ماہر اسلامی معیشت مولانا محمد زاہد نے بتایاکہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے سربراہ مفتی ڈاکٹر زبیر اشرف عثمانی خطبہ جمعہ ارشاد فرمائیں گے۔